رنبیرکپور نے والد سے خوفزدہ ہونے کی وجہ بتادی

اداکار رنبیرکپور نے والد سے بچپن میں خوفزدہ ہونے کی وجہ ان سے دوری ہے۔
اداکار رنبیرکپور نے انٹرویو میں بتایا کہ والد کو بہت جلدی غصہ آجاتا تھا ۔میرے والد فیملی،کام اور کھانے کے ساتھ شراب سے محبت کرتے تھے اور دل کی بات فوری کہہ دیتے تھے ۔والدین کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا اور میں ان کی لڑائی کو سیڑھیوں سے دیکھا کرتا تھا ۔سخت رویے کی وجہ سے میں نے کبھی بھی اپنے والد کی آنکھوں کا رنگ نہیں دیکھا تھا کیونکہ میں بہت خوفزدہ تھا اور گھر میں مسلسل تناؤ نے مجھ پر کافی اثر ڈالا ہے۔
مریم نفیس نے شوہر کابچوں کی طرح خیال رکھنے کیوجہ بتادی
رنبیرکپور نے بتایا کہ والد نے کبھی بھی مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اور وہ کبھی میرا ہاتھ نہیں پکڑ سکتے تھے، انہوں نے مجھے گلے تو لگایا لیکن وہ گلے لگاناصرف ایک تھپکی سے زیادہ نہیں۔
