مریم نفیس نے شوہر کابچوں کی طرح خیال رکھنے کیوجہ بتادی

اداکارہ مریم نفیس  نے کہاکہ شوہر مجھ سے 13سال عمر میں بڑے ہیں اس وجہ سے ان کا میں بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

اداکارہ مریم نفیس کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ فیملی نے کبھی شادی کرنے پر زور نہیں دیا یا یہ کہا ہوں کہ  آپ جلدی شادی کرلیں۔میں نے 30سال کی عمر میں کافی سوچ وسمجھ کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا اور جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اور میری عمر میں 13سال کا فرق تھا کیونکہ میرے شوہر مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔مگر مجھے ایک صحیح شخص مل گیا ہے ۔

رنبیرکپور نے والد سے خوفزدہ ہونے کی وجہ بتادی

اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر ہر جگہ میری تعریفیں کرتے ہیں کہ میں بہت میچور ہوں ۔اور میں ان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں۔جب انسان نے ہنسی خوشی رہنا ہے تو شوہرکا بھی خیال رکھنا تو ہوگا۔

Back to top button