چھپکلیوں کو گھر سے کیسے دوررکھیں؟طریقہ جانیے

اکثر افراد کو چھپکلیوں کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔مگر ان سے گھر سے دور کیسے رکھیں؟
چھپکلیوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے صفائی کا خیال رکھیں۔کھانے پینے کی چیزیں اور ان کے ٹکڑے کھلے نہ چھوڑیں۔کھانا پکانے کے بعد کچن کو صاف کریں۔کچرا باقاعدگی سے نکالیں اور کچرے کے ڈبے کو بند رکھیں۔نیبو کے رس اور کالی مرچ کے سفوف کو پانی میں ملا کر سپرے بنائیں۔یہ سپرے چھپکلیوں کو دور رکھتا ہے۔لہسن اور پیاز کی خوشبو چھپکلیوں کو پسند نہیں ہوتی۔لہسن کے جوے اور پیاز کے ٹکڑے ان جگہوں پر رکھیں جہاں چھپکلیاں زیادہ آتی ہیں۔
انڈے کے خالی خول بھی چھپکلیوں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
انہیں کچن اور گھر کے دیگر حصوں میں رکھیں۔صابن کو پانی میں ملا کر محلول بنائیں اور چھپکلیوں پر چھڑک دیں۔صابن کی وجہ سے چھپکلیوں کی جلد میں خارش ہوتی ہے اور وہ دور چلی جاتی ہیں۔گھر میں ہوا کے بہاؤ کو برقرار رکھیں۔
سائنسدانوں کاکشتی کو چاند پرپہنچانےکا منصوبہ
پنکھے اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال کریں تاکہ چھپکلیاں اندر نہ آئیں۔روشنی کو کم رکھیں کیونکہ چھپکلیاں روشنی کی طرف آتی ہیں۔رات کے وقت غیر ضروری روشنیوں کو بند رکھیں۔
