اداکار آغا علی کو ’’ریڈ فلیگ‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

معروف اداکار و میزبان آغا علی نے ’’ریڈ فلیگ‘‘ پکارے جانے اور اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کون لوگ ایسا کہتے ہیں؟ جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور کیا ہوں؟ ایسے لوگ ہمیشہ آپ کو نیچے لانے کی کوشش کریں گے۔اداکار کے انسٹا گرام پوسٹ پر مداح نے سوال پوچھا کہ آغا میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، معلوم نہیں لوگ آپ کو ریڈ فلیگ کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں وضاحت چاہئے، جواب میں آغا علی نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ کو دینی چاہئے، ہمیشہ اپنے آپ پر بھروسہ کریں اور اپنے تجربات پر یقین رکھیں، کسی لڑکے یا لڑکی میں ’ریڈ فلیگ‘ کا مطلب ہے پریشان کن عندیے یعنی ایسی نشانیاں جس کی وجہ سے مستقبل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جو اکثر نئے جوڑے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اس سے قبل اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نہ جانے کیوں آج کل لوگ ایسی خبروں کے انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے، شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کر لیے ہیں، آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں اس سے متعلق گزشتہ سال وضاحت دے چکے ہیں۔آغا علی ماضی میں اداکارہ سارہ خان کے بعد بھی کافی قریب رہ چکے ہیں اور ایسا لگتا تھا کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، مگر بعد میں تعلق ختم ہوگیا اور 2019 میں آغا علی نے ایک شو کے دوران بریک اپ کی تصدیق کی تھی تاہم رواں سال آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر اس وقت گردش کرنے لگیں جب آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں، آغا علی کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بیرون ممالک سیر و تفریح کرنے کی اپنی تصاویر تنہا شیئر کرنے پر ان کے اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ حنا الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آغا علی کے ساتھ تصاویر نہ شئیر کرنے پر وضاحت دی تھی کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں، جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔