ریحام خان نے نبیل گبول کی شادی کی آفر کیوں مسترد کی؟

کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے عمران خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نبیل گبول نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ عمران خان برا مان جائیں گے اور فوری ان سے شادی کر لیں گے۔

نبیل گبول نے یہ انکشاف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں بطور مہمان کیا، دونوں مہمان شو کے مختلف سیگمنٹس میں پوچھے جانے والے سوالات سے محظوظ ہوئے۔ دوران شو نیبل گبول اور ریحام خان کا ایک پرانا کلپ دکھایا گیا جو کہ عید کے ایک شو کا تھا، اس کلپ میں رہنما پیپلز پارٹی ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے دوست عمران خان اس آفر کا برا مان جائیں گے اور فورا ریحام سے شادی کر لیں گے۔ نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر ان کو اپنی قسمت چمکانی ہے تو میں انہیں بھی پروپوز کر سکتا ہوں سکتا ہے کے اس آفر کے بعد کوئی اور انہیں شادی کی پیشکش کر دے اور یہ خاتونِ اول بن جائیں۔ جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ لگتا یےبنبیل گبول نے اس حوالے سے سوشل سروس شروع کر رکھی ہے۔

ملک بھر میں موبائل ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا، لہٰذا میں ابھی سے ان کا کام پکا کر رہا ہوں۔ نبیل کا کہنا تھا کہ سیاستدان کو اداکاری موقع محل دیکھ کر صورت حال کی مناسبت سے کرنی چاہیے لیکن سب سیاستدان اداکار نہیں ہوتے۔ نبیل گبول سے سوال کیا گیا کہ آپ نے سیاست میں آنے سے قبل اداکاری سیکھی یا بعد میں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی.

اگر میں اداکار ہوتا تو بڑے کارنامے سرانجام دے دیتا۔ نبیل نے کہا کہ 60 فیصد عوام یہ سمجھتی ہے کہ اچھا سیاستدان ہونے کے لیے اچھا اداکار ہونا بھی ضروری ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سب سیاستدان ایک جیسے نہیں ہوتے، البتہ میں تسلیم کرتا ہوں کی شہباز شریف کو بہترین اداکاری آتی ہے۔

Back to top button