بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع،عظمیٰ بخاری نے بل شیئرکردیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کےشہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیر کر دیا۔
عظمی بخاری نے کہاکہپنجاب کے لوگوں کے لئے خوشخبری آگئی۔وزیر اعلی مریم نواز نے ثابت کردیا۔جہاں چاہ وہاں راہ۔
دہشت گردوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا،محسن نقوی
وزیراطلاعات عظمی بخاری نے مزیدکہاکہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے۔الحمدللہ میری وزیراعلی عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں۔مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہے ہیں۔
