اقوام متحدہ میں فلسطین کی شمولیت سے متعلق قرار دار منظور

 

 

 

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کرلی ہے۔

جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت کی قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جب کہ 6 رکن ممالک نے رائےشماری میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کےلیے طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔

منظور کردہ قرارداد میں فلسطینی صدر یا دیگر اعلیٰ نمائندوں کو جنرل اسمبلی کے مباحثے، اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں اور دیگر متعلقہ اجلاس میں پیشگی ریکارڈ شدہ بیانات جمع کرانےکی اجازت دی گئی ہے۔اسی طرح فلسطینی حکام کی ممکنہ صورت میں ذاتی حیثیت میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جائےگا۔

 

 

یاد رہےکہ یہ پیش رفت فلسطین کی بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور سفارتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کےطور پر دیکھی جارہی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!