پاکستان میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور ہوگا : رانا ثنا اللہ

 

 

 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ہونے والے دفاعی معاہدے کے بعد اب پاکستان میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔

وزیرا‏عظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کےلیے بڑا دھچکا ہے۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیاجائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائےگا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کےخلاف حقِ دفاع استعمال کیا گیا۔

 

 

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائےگا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔

 

 

 

 

Back to top button