کبریٰ خان اور گوہررشید کی شادی پرافواہیں گردش کرنے لگیں

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کے حوالےسے افواہوں گردش کرنے لگے، دعویٰ کیا گیاہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
میگزین نے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اور اداکار سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
شوبز میڈیا پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اورسعودی عرب کے کس شہر اور مقام پر ہوگا؟ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر نکاح کریں گے۔
قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پرمسجد نبویؐ کے احاطے میں نکاح کریں گے اور نکاح وسط فروری کے بعد ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ہفتوں سے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر شادی کرنے کی تصدیق یا اعلان نہیں کیا۔
چند دن قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں متعدد شوبز شخصیات اپنے کسی یار کی شادی پر بات کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں کبریٰ خان اور گوہر رشید نےاختتام پر اشاروں میں ایک دوسرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مبہم انداز میں شادی پر بات کرتے دکھائی دیے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے یا وہ بھی کسی اور کی شادی پر دوسری شوبز شخصیات کی طرح بات کرتے دکھائی دیے۔