شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ  گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کران کے مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکزبنے رہےاوراس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

کنگ خان نے پریس کانفرنس میں جو معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی مالیت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

Back to top button