امریکہ کا طالبان قیادت کےسرکی قیمت مقررکرنے کاعندیہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا ہےکہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے سر کی بہت زیادہ قیمت مقرر کرنےکااعلان کر سکتا ہے، ہم سن رہےہیں کہ طالبان نے پہلے سےکہیں زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنایا ہے۔

مارکو روبیونےایکس پرپوسٹ میں لکھا کہ صرف یہ سن کر کہ طالبان نےرپورٹ کیے گئے نمبر سے سے کہیں زیادہ امریکی یرغمالیوں کویرغمال بنایا ہے، ’اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کےسرکردہ رہنماؤں پربہت بڑا انعام دینا پڑے گا، شاید اسامہ بن لادن کےسر کی قیمت سےبھی بڑا انعام‘۔

کابل میں حکام نےگزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں قید2 امریکی شہریوں کےبدلےمنشیات کی اسمگلنگ اورانتہا پسندی کےالزام میں امریکی عدالت کی جانب سے سزا یافتہ ایک افغان کو رہا کیا ہے۔

افغان حکام نےبتایا کہ خان محمد نامی شخص رہاہونے کے بعد کابل پہنچ گیا ہے، طالبان انتظامیہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تبادلے میں2 امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

اہلخانہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق رہا کیےجانےوالےامریکیوں میں سے ایک ریان کاربیٹ تھا، اہلخانہ کےمطابق کاربیٹ2022 سےطالبان کی حراست میں تھا، امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والےدوسرےامریکی کا نام ولیم میک کینٹی ہے۔

Back to top button