روس کی یوکرین میں ناکامی پر ایٹمی جنگ کی وارننگ

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ناکامی ہوئی تو جوہری جنگ ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چئیرمین اور سابق روسی صدر دیمرتی میدادوف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین میں جاری روایتی جنگ میں جوہری طاقت روس کو شکست ہوئی تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ممالک ایسے بڑے تنازعات میں شکست کے متحمل نہیں ہوتے جس پر ان کی قسمت کا دارومدار ہو۔جوہری جنگ سے متعلق بیان روس کی پالیسی کے مطابق ہے۔

واضح  رہے کہ روس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کے لیے نیا فوجی سامان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے  مغربی پارٹنرز پر زور دیا ہے کہ وہ بھی جدید ٹینک اور بھاری ہتھیار یوکرین کو فراہم کریں۔ روس اس سے قبل بھی متعدد مواقعوں پر جوہری جنگ کی دھمکی دے چکا ہے۔

اے ٹی سی نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی

Back to top button