صائم ایوب چیمپنئزٹرافی سےآؤٹ،چیئرمین پی سی بی کااعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سےصائم ایوب کا مستقبل داؤ پرنہیں لگانا چاہتا۔
ہیوسٹن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔