سلمان خان پر حملہ کیلئے گینگ نے بچوں کو بھرتی کرلیا
اداکارہ سلمان خان پرحملے کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔گینگ نے بچوں کو بھرتی کرلیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو قتل کرنے کیلئے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے بچوں کو بھرتی کیا ہے۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش کے دوران گینگسٹرز کے متعدد منصوبوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کیلئے ن لیگ کی اتحادیوں کو دعوت
مبینہ ویڈیو کالز میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے سلمان خان پر حملے کیلئے بچوں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
بالی وڈ سپر اسٹار کو متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پچھلے ماہ ان کے گھر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔