منظر صہبائی اداکارہ ثمینہ احمد کی کس ادا پر فدا ہیں؟

معروف اداکار منظر صہبائی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ ثمینہ احمد کو ان کے کام کی وجہ سے نہیں بلکہ شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، وہ ٹی وی نہیں دیکھتے، اس لیے ثمینہ احمد کے کام کے متعلق بھی زیادہ نہیں جانتے ہیں۔ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے زائد العمری میں اپریل 2020 میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا، دونوں کی شادی پر جہاں کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا، وہیں بہت سارے لوگوں نے ان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔اب حال ہی میں جوڑے نے مزاحیہ پروگرام گپ شپ میں شرکت کی جہاں میزبان واسع چوہدری کے سوال پر منظر صہبائی نے کہا کہ انہوں نے ثمینہ احمد کی ایک فلم کے علاوہ ان کا ایک بھی ڈراما نہیں دیکھا، ثمینہ سے میری قربت ان کے کام کی وجہ سے نہیں، میں نے ان کی ’انتظار‘ نامی صرف ایک فلم انہی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی، شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے منفی اور مثبت تبصروں پر بات کرتے ہوئے منظر صہبائی کا کہنا تھا کہ ’میں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا، ہاں البتہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ ہمیں دعائیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جس طرح میں اپنے لیے کام کرتا ہوں کسی دوسرے کے لیے کام نہیں کرتا اسی طرح شادی کا فیصلہ بھی ہم نے اپنے لیے کیا کسی دوسرے کے لیے نہیں کیا، منظر صہبائی کی بات کو جاری رکھتے ہوئے ثمینہ احمد نے کہا کہ ’ہم نے شادی کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا، یہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی تھی، انہوں نے پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے کی تھی، تاہم کچھ سالوں بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ان کے کریئر پر نظر ڈالی جائے تو 71 سالہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کریئر کا آغاز کیا۔ابتدا میں وہ کئی سنجیدہ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم بعدازاں ان کی کامیڈی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا، وہ ’اکڑ بکڑ‘، ’الف نون‘ اور ’سچ گپ‘ جیسے ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں سنو چندا، آنگن، گل رانا، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، داستان اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا، وہ فلم ناراض، دختر اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔دوسری جانب 71 سالہ منظر صہبائی اپنے کیریئر میں ’بول‘، ’ماہ میر‘ اور ’زندہ بھاگ‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں، ڈراموں کی بات کی جائے تو ’الف‘ ڈرامے میں منظر

اداکارہ رباب نے بھی ’میرا جسم میری مرضی‘ کا نعرہ لگا دیا

صہبائی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

Back to top button