ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ  آؤٹ کر دیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی آڈیو لیک نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے قبل ہی آئوٹ کر دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ نظریہ ضرورت کے تحت عدالتوں نےجتنےفیصلےدیےانھوں نےملک کانقصان کیا، آج ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے، ایک فرمائشی گفتگو ہے کہ ماحول ایسا کردیا جائے کہ ادارے آمنے سامنے آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سایسی معاملات کو عدالت میں نہیں جانا چاہیے، جب بھی سیاسی معاملات عدالت میں گئے ملک کا نقصان ہوا، ماضی میں سابق وزیراعلیٰ اور سپریم کورٹ بار کے صدر کی آڈیو بھی سامنے آئی، یہ معاملہ2017 سے شروع ہوا جب مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا۔اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھاکہ ثاقب نثار کو بہت زیادہ احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے، آج کل ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، باتیں نکل آتی ہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ کردیا، حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کی فرمائش نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ثاقب نثار آپ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور چلے گئے، آپ نے چودہ پندرہ سال پہلے شریف برادران کے مجھ سے گلے کیے تھے، وہ حقیقت میڈيا پر بیان کرسکتا ہوں ،، آپ نے نوازشریف سے بدلہ لے لیا اسے سز سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے؟

ثانیہ مرزا سے طلاق، بالآخر شعیب ملک نے سچ بول دیا

Back to top button