سرفراز احمد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں جلوہ دکھائیں گے

پی ایس ایل میں نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کےپہلےایڈیشن کی کامیابی کےبعددوسرےایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

 پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو کی پوسٹ ڈال کر سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 پوسٹ میں سرفراز احمد کو کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Back to top button