بے امنی پھیلانے والوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے والے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکورٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
ریکروٹس بیج 43 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے علاوہ سول اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران،معززین و پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو اعزازات (میڈلز) سے نوازا گیا۔
