سعودی عرب کاپاکستان کی معیشت کےاستحکام کیلئےپیکیج کااعلان

سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا مالیاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کیے جائیں گے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی آئل فیسیلٹی کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 290 ارب روپے بنتی ہے۔ سعودی عرب پہلے ہی ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر مالیت کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 28 ارب 37 کروڑ روپے کے مساوی ہے۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی فراہم کی جا چکی ہے، جو تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں۔ ان ڈیپازٹس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر 2025 جبکہ 3 ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان فنڈز کو ہر سال رول اوور کرتا ہے تاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اور بجٹ سپورٹ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ قرض کی مد میں یہ ڈیپازٹس پاکستانی کرنسی میں 1450 ارب روپے کے مساوی ہیں۔

وزارتِ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ مالیاتی معاونت پاکستان کے لیے آئندہ مہینوں میں توانائی کی فراہمی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے میں

Back to top button