سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، بنیادی شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھی ہے۔قبل ازیں رواں سال 5 مئی کو شرح سود ایک فیصد کم کر کے 11 فیصد کردی گئی تھی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعلامیے کے مطابق ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کےذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے،جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔
