سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کاقیام ناگزیرقرار دیدیا

سعودی عرب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا ہے کہ غزہ سے جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کے خلاف جرم ہے، اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے روزانہ جنگی اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، فلسطینیوں

نگران وزیراعظم کی روسی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔

Back to top button