وزٹ ویزا پرسعودی عرب جانے والے حج نہیں کرسکیں گے

وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وزٹ ویزا کی مدت 90 روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے۔
