سعودی عرب ،رواں سال 300 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی
سعودی عرب میں رواں سال330 مجرمان کو سزائےموت دی گئی جو کئی برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔
اعداد و شمار انسانی حقوق کیلئےکام کرنےوالی تنظیم کی جانب سے سزائے موت کے اعلانات کی بنیاد پر جاری کیےگئے ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب میں سال2023 میں172 اورسال2022 میں196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔
رواں سال150 سےزائد افراد کو غیر مہلک جرائم کیلئےپھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کےمجرم قرار دیے گئے تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مجرمان کو سزائےموت دی گئی ان میں100 سے زائد غیرملکی بھی شامل ہیں۔