سعودی حکام کا ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی اشیا کیخلاف کریک ڈائون

سعودی عرب میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی اشیا کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور بچوں کے کپڑوں سمیت متعدد چیزیں ضبط کرلیں۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

سعودی وزارتِ کامرس نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم جنس پرستی کے رنگوں والے بالوں کے کلپس، پاب اٹس، ٹی شرٹس، کیپ اور پینسل کیس سمیت متعدد کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں۔
Capture 1
سعودی وزارتِ کامرس کے اہلکار کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ یہ اشیا اسلامی نظریے اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور ان کے ذریعے ہم جنس پرست رنگوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ایسی چیزیں فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں قطری حکام نے قوسِ قزح کے رنگوں والے کھلونے دکانوں سے ضبط کیے تھے اور حکام کہنا تھا کہ ان پراسلامی اقدار کے منافی نعرے درج تھے۔سعودی عرب میں ہم جنس پرستوں کے تعلقات پر سخت ممانعت ہے۔

Back to top button