سعودی ولی عہد  کامنیٰ پیلس میں غیرملکی سربراہان کو استقبالیہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے سربراہان مملکت، خادم حرمین شریفین کے مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔

استقبالہ تقریب میں البانیہ اور چاڈ کے صدور، ترکیہ، مالدیپ کے نائب صدور جبکہ مصر، موریطانیہ اور گنی کے وزرائے اعظم نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور علامہ طاہر اشرفی بھی تقریب میں شریک تھے۔

سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ نے سعودی عرب کو دو مقدس مساجد اور مقدس مقامات کی دیکھ بھال کا اعزاز دیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اللہ نے سعودی عرب کو زائرین کی خدمت کا اعزاز عطا کیا ہے، شاہ عبدالعزیز کے دورِ حکومت سے لے کر اب تک کی جانے والی ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

مقررین نے حج انتظامات اور عازمین کے لیے سعودی حکومت کی بہترین خدمات کو سراہا۔

Back to top button