زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت این اے-185 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔ یہ نشست زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 185 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیاتھا۔اعلامیے کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ 5 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھی امیدواروں سے درخواستیں 28 اگست سے وصول کی جاناتھیں۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن تک صاحبزادہ حسن رضا کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سزا سنائی تھی، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کے آئین کے تحت عہدہ سونپا گیا ہے۔
