ایلون مسک نے مفت ’بلیو ٹک‘ ہٹانے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 20 اپریل سے مفت بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے legacy بلیو ٹک کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔تاہم ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اب یکم اپریل کے بجائے اب ’20 اپریل تک بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔‘
