"سٹیٹس سمبل کا درجہ رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین فون”

ایک دور میں موبائل فون بطور ضرورت استعمال ہوتا تھا لیکن آج کل سٹیٹس سمبل بن گیا ہے، لوگوں کی اکثریت مہنگا اور منفرد موبائل رکھنے کو ترجیح دیتی ہے، عربی میگزین الرجل کی رپورٹ میں ایسے بیش قیمت اور پرتعیش موبائل فونز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو سونے سے بنے ہیں اور ان میں ہیرے بھی جڑے ہیں۔

ایسے موبائل فونز کی فہرست میں فالکن سپر نووا آئی فون سکس پنک پہلے نمبر پر ہے، یہ دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون ہے جس کی قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ ایپل نے 2004 میں متعارف کرایا تھا یہ مکمل طور پر سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کی پشت پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔یہ موبائل فون دنیا میں بہت کم لوگوں کے پاس ہے جن میں ایک کا تعلق انڈیا سے ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر ایپل کمپنی کا موبائل فون سٹوارٹ ہیوز ایس ایلیٹ گولڈ ہے، یہ دنیا کا دوسرا مہنگا ترین فون ہے اور اس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ ڈالر ہے۔اس کا ڈٰیزان برطانوی ڈیزائنر سٹوارٹ ہیورز نے بنایا تھا جو کہ امیر خاندانوں میں بہت مقبول ہے، یہ بھی سونے سے بنا ہوا ہے جبکہ اس میں 53 چھوٹے ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں اور ہوم بٹن بھی سنگل کٹ آٹھ اعشاریہ چھ کیرٹ ہیرے کا بنا ہے۔

ڈائمنڈ روز ایڈیشن فون کا ڈیزائن بھی سٹیوارٹ ہیوز نے بنایا تھا، یہ بھی دنیا کے مہنگے ترین فونز میں شمار ہوتا ہے، یہ فون خالص سونے سے بنا ہے اور اس میں پانچ سو قیراط کے ہیرے بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ ایپل کا لوگو بھی چھوٹے چھوٹے 53 ہیروں سے بنایا گیا ہے، اس کا ہوم بٹن بھی ہیرے کا بنا ہوا ہے۔اس ورژن کے ابھی تک صرف دو فون تیار کیے گئے ہیں اور اس کی قیمت 80 لاکھ ڈالر ہے۔

سپریم جی ایس ایس گولڈ سٹرائیکر نامی بیش قیمت فون بھی ایپل کمپنی کا بنایا ہوا ہے اور اس کو بھی سٹیوارٹ ہیوز نے ڈیزائن کیا۔ اس کی تیاری میں 271 گرام اور 22 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، اس کے فریم میں 136 ہیرے جڑے ہیں اور پشت پر ایپل کا لوگوں بھی ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

کنگز بٹن جی تھری نامی موبائل فون دنیا کے مہنگے ترین موبائل میں سے ایک ہے اور ایپل کمپنی کا ہی بنا ہوا ہے۔ یہ 2009 میں پہلی بار تیار کیا گیا تھا اس کا ڈیزائن آسٹریا کے ڈیزائنر پیٹر ایلیسن نے بنایا اس میں 18 قیراط سونا استعال کیا گیا ہے جبکہ اس میں 138 ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔

ڈائمنڈ کرپٹو سمارٹ فون دنیا کے بیش قمیت موبائلز کی فہرست میں شامل ہے اس کا ڈیزائن 2006 میں الائیسن نے تیار کیا تھا جبکہ جے ایس سی انکارٹ کمپنی یہ فون بنا رہی ہے۔ اس فون کا زیادہ تر حصہ ٹھوس پلاٹینم سے بنا ہے جبکہ موبائل پر بنا کمپنی کا لوگو اور ہوم بٹن سونے کا بنا ہوا ہے۔ اس میں 50 ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

"گریسو لکسر لاس ویگاس جیک پاٹ” لگژری موبائلز میں شمار ہوتا ہے اس کا پہلا فون 2010 میں سامنے آیا تھا اور آج تک اس کے صرف چند ہی سیٹ بنے ہیں جو دنیا میں دولت مند افراد کے پاس ہیں اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔ اس میں 180 گرام سونے کے لیے کالے ہیرے بھی استعمال کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک 45 اعشاریہ پانچ کیرٹ کا ہے۔ اس کا پچھلا پینل ایک قیمتی لکڑی سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کا ہر بٹن 32 کیرٹ نیلم پتھر سے بنی ہے۔

"گولڈ وشن ریوولوشن” نامی فون کے اب تک صرف 32 سیٹ بنائے گئے ہیں اور اس کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے، اس میں بھی سونا اور ہیرے استعمال کیے گئے ہیں اور یہ نیلم سے بنے باکس میں آتا ہے، اس میں فریڈرک جووینوٹ کی ایک الگ نہ ہونے والی گھڑی بھی موجود ہے۔

ورٹو سگنیچر کوبرا نامی فون مہنگے ترین موبائلز کی فہرست میں شامل ہے اور ایک محدود سیریز کا حصہ ہے، اس کی قیمت تین لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے۔فون پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن میں ایک کوبرا بھی دکھائی دیتا ہے۔ اس فون میں 439 نیلم کے پیسز اور دو زمرد استعمال کیے گئے ہیں۔

ڈائٹ پلان سے معدے میں تکلیف، ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ

Related Articles

Back to top button