ڈائٹ پلان سے معدے میں تکلیف، ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ

دبلا ہونے کے لیے ڈائٹ پلان فروخت کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا، کنزیومر عدالت میں ڈاکٹر نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم جمع کرادی۔
کراچی میں کنزیومر عدالت شرقی فہمیدہ ساہیووال کے روبرو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
والدہ کے لیے ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر نے جرمانے کی رقم جمع کرادی۔ ڈاکٹر ندا نے ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی۔
درخواست گزار عبد الجبار لغاری نے موقف اپنایا تھا کہ ستمبر 2022ء کو والدہ کے لیے وزن کم کرنے لیے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا، ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے ادا کی، والدہ نے جیسے ہی وزن کم کرنے والی ڈائٹ پلان استعمال کرنا شروع کیا پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی۔

 ڈائٹ پلان استعمال کرنے پر ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی تھی۔ درخواست پر عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا۔

آمنہ الیاس سانولی رنگت پر امتیازی سلوک کا شکار

Related Articles

Back to top button