سائنسدانوں نےحیاتیاتی عمرکوسست کرنےوالی ویکسین بنالی

سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کو بھی سست کر سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین (جو بوڑھے افراد کو باقاعدگی سے دی جاتی ہیں) شِنگلز سے بچاؤ کے علاوہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں اُن لوگوں کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم کا کہناتھا کہ پس منظر میں ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شنگلز کا سبب بننے والے وائرس کو دوبارہ فعال ہونے سے روکا جا سکتا ہے، یہ ویکسین صحت مندی کےساتھ عمر بڑھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
