سائنسدانوں نےانقلابی پیس میکر تیار کر لیا

سائنسدانوں نے انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کیلئےاستعمال ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کیلئے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔

پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا ہے، جس کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر جسم کو اس کی مزید ضرورت نہ رہے تو یہ آہستہ آہستہ خود بخود جسم میں جذب ہو جائے گا اور اس کے لیے دوبارہ آپریشن کر کے نکالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔یہ ٹیکنالوجی دل کے مریضوں کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اور توقع ہے کہ یہ پیس میکر جلد عام دستیاب ہو گا۔

Back to top button