اسٹرابیری پیسٹری کیک نے عالمی ریکارڈ نام کرلیا

دنیا کے سب سے لمبے اسٹرابیری پیسٹری کیک نے عالمی ریکارڈ میں اپنا لکھوالیا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے پیسٹری شیفس نے دنیا کا سب سے لمبا اسٹرابیری پیسٹری کیک تیار کرکے سب کی توجہ حاصل کی۔ ارجنٹیوئل میں پیسٹری شیفس نے 121.8 میٹر کا اسٹرابیری کیک تیار کیا۔
پیسٹری شیفس کے مطابق کیک کی تیاری میں 4 ہزار انڈوں، 350 کلوگرام اسٹرابیری، 150 کلو گرام چینی اور 415 کلوگرام کریم کا استعمال کیا گیا جب کہ اس کیک کی اونچائی 8 سینٹی میٹر اور چوڑائی بھی 8 سینٹی میٹر تھی۔
کیک کی تیاری میں 20 ماہر شیفس نے حصہ لیا، صرف اتنا ہی نہیں اس کیک کو بنانے میں ایک ہفتے کی محنت لگی۔