دوسرے ٹیسٹ کادوسرا روز:ویسٹ انڈیزکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیزکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈیزنے6وکٹوں کے نقصان پر293رنزبنالئے۔
ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 239 رنز بنائےتھے۔
ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کررہے ہیں،عبید شاہ کو محمد عباس جب کہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔
بارش کے سبب کھیل 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ پہلے سیشن میں صرف 9.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں تیج نرائن چندرپال 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ایک وکٹ پر 49رنز رہا۔
دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز کو مزید 3 کامیابیاں ملیں،برینڈن کنگ 46، کیوم ہوج 10 اور عامر جنگو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسرے سیشن میں شائے ہوپ بھی 29 رنز سکور کرکے محمد علی کا دوسرا شکار بنے، پانچویں وکٹ پر جسٹن گریوز کے ساتھ اُن کی شراکت 53 رنز کی رہی۔
خراب روشنی کے سبب جب کھیل جلدی ختم کیاگیا تو ویسٹ انڈیز نے 74 اوورز میں 5 وکٹ پر 239رنز سکور کرلیے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 ا ور کپتان روسٹن چیز 36رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 2، ساجد خان،عبید شاہ اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
