افغانستان کے میڈیکل ڈگری ہولڈرز پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے: پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی میڈیکل طلبہ کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں میڈیکل پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن بھی نہیں مل سکے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق افغانستان کے میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس (ECFMG) کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، اس لیے وہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کے نیشنل رجسٹریشن امتحان میں بھی شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان یا کسی بھی غیر ملکی میڈیکل ادارے میں داخلہ لینے سے قبل متعلقہ ادارے کی ای سی ایف ایم جی (ECFMG) سے منظوری ضرور چیک کریں۔

Back to top button