ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ امن ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔سال 2026 امن کا سال قراردیا تو دہشت گردوں کو چھوڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سوات متاثر ہے،کل بونیر بھی اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں مزید دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔وعدہ کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں امن بحال کرکے دکھائیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔سرحدوں کی حفاظت کرنے والے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا نہیں کررہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فارم 47 کی حکومت ہے، اسے گورننس کا اختیار حاصل نہیں۔جن کا کام سیاست نہیں،وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کےلیے مزید سخت پالیسی اپنانا ہوگی۔
نئے صوبے PTI کیلئے اچھی اور حکمران اتحاد کیلئے بری خبر کیوں؟
وزیراعلیٰ نے کہاکہ امن کے قیام میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا بنیادی کردار ہے۔
