بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں متعدد دیگر دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے مکمل نگرانی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

 

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button