سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں فتنہ الہندوستان کے ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیماری مزید پھیل گئی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button