اسلام آباد ہائی کورٹ : ججز کے تبادلے کے بعد موجودہ ججز کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے کے بعد موجودہ ججز کی سنیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے ٹرانسفر کے بعد جسٹس سردار اعجاز اسحاق سینیئر ترین جج بن گئے۔اس تبدیلی کے بعد عدالت نے آئندہ ہفتے کےلیے نیا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا ہے،جس کےتحت چار اپریل سے سات سنگل اور چار ڈویژن بینچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔
ایک خصوصی ٹیکس ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا،جب کہ جسٹس محمد آصف مختلف ڈویژن بینچز میں کریمنل اور دیگر مقدمات سنیں گے۔
قبائلی سرداروں کو تصدیق کا کوئی اختیار نہیں: وفاقی آئینی عدالت
پہلے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے،دوسرے میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر،تیسرے میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف جب کہ چوتھےمیں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس شامل ہیں۔یہ نیا روسٹر چار اپریل سے تا حکم ثانی نافذ العمل رہےگا۔
