مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں : ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خاجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں تاہم امریکا کو اپنا دھمکی آمیز لہجہ اور رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر،عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے اور انہیں امریکا اور اسرائیل کےساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
امریکاکے مڈٹرم انتخابات خطرے میں کیوں پڑ گئے؟
عباس عراقچی نے کہاکہ ایران مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کو جاری رکھنے کا خواہش مند ہے، تاہم اس کےلیے ضروری ہے کہ امریکا اپنی پالیسیوں میں نرمی لائے اور دھمکیوں کی سیاست ترک کرے۔
