حساس اداروں کو شہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت مل گئی

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔
صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظردی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔
