شاہ رخ خان کی نئی ایکشن فلم ’’جوان‘‘ دھوم مچانے کیلئے تیار

بالی ووڈ کنگ کی فلم ’’پٹھان‘‘ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد نئی فلم ’’جوان‘‘ بھی سینما سکرینوں پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے، فلم کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔
شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر آج جاری کیا گیا ہے، شاہ رخ خان کی فلم ’جون‘ رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم ’پٹھان‘ جنوری 2023 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے کروڑوں روپے کا بزنس کیا تھا۔
یوٹیوب پر ’’جوان‘‘ فلم کے ٹریلر کو 3 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں ایک شخص کا جذباتی سفر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو معاشرے میں ہونے والے غلط کاموں کو سدھارنے کے لیے اپنا سفر شروع کرتا ہے۔
ٹریلر بم دھماکوں اور گولیوں کی تھرتھراہٹ سے شروع ہوتا ہے ساتھ ہی شاہ رخ خان کا وائس اوور شامل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں کون ہوں، کون نہیں، پتہ نہیں، ماں سے کیا گیا وعدہ ہوں یا ادھورا ایک ارادہ ہوں، میں اچھا ہوں، میں بُرا ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رُخ خان کو دو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کے لیے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے، ٹریلر کے ابتدائی لمحوں میں شاہ رخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے، بعدازاں دوسرے لمحے میں ٹرین کے سفر کے دوران شاہ رخ خان کا چہرہ مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
اس دوران شاہ رخ خان وائس اوور میں کہتے ہیں کہ ’جب میں ولن بنتا ہوں تو میرے سامنے کوئی بھی ٹِک نہیں سکتا اور پھر اسی دوران شاہ رخ خان سر منڈوائے دکھائی دیئے، فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کی ہے۔
فلم 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی، قبل ازیں 25 جوری 2023 کو شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔
ٹوئٹر صارف اشیش نے ’جوان‘ کو فلم ’پٹھان‘ سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ سے دوبارہ ان کا مشہور ڈائیلاگ سننا ’نام تو سنا ہو گا‘ سن کر اچھا لگا۔
مہیش نے ٹریلر کو پسند کرتے ہوئے لکھا: ’اس بار ڈائیلاگ ڈیلیوری اچھی ہے۔ آپ نے خود پر مسلط کیا گیا کرن جوہر اور یش راج کا خول توڑنا شروع کر دیا ہے۔‘
صارف راج نے ایک شکایت بھی کر ڈالی کہا کہ ’ان دنوں اتنی ایکشن فلموں کیوں بن رہی ہیں؟ ہم 90 کی دہائی کی نسل، شاہ رخ خان کو رومینٹک کامیڈی کے حوالے سے جانتے ہیں، ان کی صلاحیتوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن اس فلم نے یا پٹھان نے مجھے متاثر نہیں کیا۔‘
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹھان نے بھارت کے سنیما گھروں میں خوب داد سمیٹی اور 52 کروڑ 90 لاکھ بھارتی روپے کمائے جبکہ دنیا بھر سے 10 ارب 27 کروڑ روپے کمائے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘
پرویز الٰہی نے ق لیگ میں واپسی کیلئے بڑی شرط عائد کر دی؟
کیا پٹھان کو مات دے سکے گی؟
