شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے قومی اداروں کیخلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالہ چوک
اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری میں گرفتار بابر غوری رہا
سے گرفتار کیا تھا۔ شہباز گل پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
