شہبازشریف اور طیب  اردگان کاتعلقات کو مزید مستحکم کرنےپراتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں جب صدارتی محل پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی جانب سے مسلسل حمایت پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں۔اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔

وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔

Back to top button