وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قیادت کا اہم اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی قیادت کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے سمیت تمام اہم ماور پر مشاورت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔اجلاس میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس بعد نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شیڈول ہے۔جس کیلئےحکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔
