شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس بغیر کارروائی 6 ستمبر تک ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
بار کونسل کی ہڑتال اور گرمیوں کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کےلیے طلب کیاتھا۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
معیشت کی ترقی کےلیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے : وفاقی وزیر خزانہ
خیال رہےکہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 100 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، شہباز شریف نے مؤقف اپنایا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر عمران خان نے ان پر جھوٹا الزام لگایا۔
