شہرقائد میں سہولیات کی فراہمی شہریوں کاحق ہے
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کاکہنا کہ شہرقائد میں سہولیات کی فراہمی شہریوں کا حق ہے ۔صنعتوں میں بھی گیس کا شدید بحران ہے۔پانی ،گیس،بجلی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جب آپ ٹیکس وصول کرتے ہیں تو یہ چیزیں بھی دیں۔
حافظ نعیم کامزید کہنا تھا کہ سندھ میں گیس پیدا ہورہی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے وفاق کو خط لکھا آئین کے مطابق گیس دی جائے۔اس کرپٹ مافیا نے بدترین نظام پاکستان کو دیا ہواہے۔نوازشریف کو
وہی پروٹوکول دیاجارہاہے جو وزیراعظم کو دیاجاتاہے۔