’’بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بااثر ترین عالمی شخصیت قرار‘‘

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان بالی ووڈ میں اپنی شہرت کا سکہ جمانے کے بعد عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں، امریکی جریدے ٹائمز کی جانب سے شاہ رخ خان کو عالمی سطح پر سب سے بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔
شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔
ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہ رخ خان اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور انہیں سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔
با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے، برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹ بالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ اپنی نئی فلم میں 30 سال بعد بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوںے والے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی فلم میں ان کے ساتھ جیسن مووا بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلمساز سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل بلاک بسٹر فلم پٹھان اور وار (2019) میں بھی ہدایت کاری کے کام انجام دیئے ہیں۔
تاہم نئی آنے والی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار سلمان خان جبکہ پٹھان کا کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے ہیں۔فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اور شاہ رخ خان 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
ان دونوں اداکاروں نے آخری بار 1995ء کی فلم ’کرن ارجن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہالی ووڈ سٹار جیسن موموا یش راج فلمز کی فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔

کیا پاکستان رواں برس معاشی چیلنجز سے باہر آ سکے گا؟

Back to top button