گوری نےشاہ رخ کی شرٹ بیچ کر ہینڈ بیگ کیسے خریدا؟

دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مداحوں کی جانب سے تو بے شمار گفٹ ملتے ہیں لیکن گھر میں ان پر یہ کرم نوازی کوئی نہیں کرتا، کنگ خان کے مطابق ان کی اہلیہ نے کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا ہے۔بالی ووڈ کنگ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ گوری مجھے گفٹ نہ دینے پر کہتی ہے کہ وہ ایسے شخص کو کیا گفٹ دے جس کے پاس سب کچھ ہے اور میں بھی ہوں۔

شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا جب وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصہ لندن میں علاج کیلئے رہائش پذیر رہے تھے تو ایک مرتبہ انہوں نے ایک ٹی شرٹ خریدی، گھر لاکر پتہ چلا کہ وہ ان کے سائز سے بڑی ہے۔اداکار نے بتایا ’’ میں نے گوری سے کہا کہ وہ ٹی شرٹ تبدیل کرا دے، گوری ٹی شرٹ لے گئی اور اس نے واپسی پر مجھے بتایا کہ اسٹور والے ٹی شرٹ واپس نہیں لیتے۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا جب یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بتائی تو انہوں نے مجھے یہ بتا کر حیران کر دیا کہ گوری نے اس ٹی شرٹ کے بدلے ہینڈ بیگ خرید لیا ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ بیمار کو نئی شرٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ طویل وقفے کے بعد کنگ خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’پٹھان‘‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کمائی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، فلم کو بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جا رہا ہے، لیکن اس کے بعد بھی شاہ رخ کی ایک فلم ’’جوان‘‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

کنگ خان اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جسے ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ رواں برس ریلیز ہوگی۔ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوب کی مشہور اداکارہ نین تارا مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں، فلم ’ڈنکی‘ کا اعلان شاہ رخ پہلے ہی کر چکے ہیں، اور اب ان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر بھی سامنے آ گیا ہے۔ اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کے بارے میں بہت دنوں سے تذکرہ چل رہا

محمد عامر کے بابراعظم سے اختلافات سامنے آ گئے؟

ہے، فلم 2 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

Back to top button