وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیلئے شارٹ کوڈ جاری

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحقین تک امدادپہنچانے کیلئے شارٹ کوڈ جاری کردیاگیا

بیس ارب روپے سے زائد مالیت کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج میں شارٹ کوڈ9999 استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینےکی تجویز ہے،مجوزہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کیلئے ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد مالی امداد دی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی کو شارٹ کوڈ کو رمضان ریلیف پیکیج کے پیغامات کی تصدیق یقینی بنانے، جب کہ موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے سےمتعلق ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو رمضان پیکیج کےحوالے سے پیغامات کی تصدیق  کیلئےشارٹ کوڈ 9999 کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،رمضان ریلیف پیکیج  کیلئے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف رمضان ریلیف پیکیج کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس باروزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سےدینےکی تجویز پیش کی گئی ہے، جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپےفراہم کرے گی۔

Back to top button