شیر افضل کو تحریک انصاف سے کیوں نکالا؟سلمان اکرم راجہ نے وجوہات بتا دیں

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات بتا دیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کا کہنا تھا شیر افضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا،ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے،متعدد پارٹی رہنماؤں نے ان کےخلاف شکایت کی تھی۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا شیر افضل مروت نے بد زبانی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے،شیر افضل مروت نے سعودی حکومت، مذاکراتی عمل سے متعلق بھی متنازع بیانات دیے،ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کیا،شیر افضل مروت نے تنقید یا مناظرہ کرنا ہےتوبانی پی ٹی آئی سے کریں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا شیر افضل کے راستے میں نہیں کھڑا ہوں،نہ ان کے ساتھ کوئی مقابلہ ہے،بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو واپس لانا چاہیں گے تو واپس لائیں گے،بانی پی ٹی آئی ان کو باہر رکھنا چاہیں گے تو باہر رکھیں گے،میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں تھا،جو بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکےان سےکیا مذاکرات کرتے،ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ کھلے ماحول میں ملاقات ہو،ہم نے 9 مئی اور 26 نومبر سے متعلق کمیشن کا مطالبہ تھا،
عمران خان کے آرمی چیف کو خط کے حوالے سے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے صرف آرمی چیف کو خط نہیں لکھا وہ کھلا خط تھا،آرمی چیف کو مخاطب کیا گیا لیکن ساتھ ہی ہرشہری کو مخاطب کیا گیا،ظلم اورفسطائیت کو ختم کرنے کیلئےخط لکھا،جس جس کو خط پہنچنا تھا ان کو خط بالکل پہنچ گیا ہے،خط کو جنھیں پڑھنا چاہیےتھا انھوں نے پڑھ لیا ہے۔
